Episode 3

655 95 53
                                    

"مس فاریہ۔۔۔ کیا بات ہے۔۔؟ ازمیر شاہ نے دوبارہ تنگ کیا ہے کیا آپ کو۔۔؟ "
اگلا پورا ہفتہ فاریہ کو پریشان دیکھ کر التمش نے سوال کیا۔۔

"وہ انسان ایسے میری جان نہیں چھوڑے گا۔۔ وہ کل پھر میرے گھر آیا تھا اور مجھے دھمکیاں دے کر گیا ہے۔۔ "
وہ پریشانی سے بولی۔۔

"یہ معاملہ ایسے نہیں ٹلنے والا۔۔ میرے خیال میں آپ کو پولیس میں رپورٹ کرنی چاہیے۔۔ "
وہ سنجیدگی سے بولا۔۔

"میں کہاں اتنے بڑے آدمی کے خلاف کیس لڑ سکوں گی التمش۔۔؟ وہ پہلے ہی میری جان کو آیا ہوا ہے اب کی بار تو مجھے واقعی مار دے گا۔۔ "

"آپ اکیلی نہیں ہیں۔۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔۔۔ "
التمش نے اسے یقین دلایا۔۔

"تم میرا ساتھ دو گے۔۔؟ "

"ظاہر ہے۔۔"
وہ پر یقین سا بولا۔۔

"پھر مجھ سے شادی کر لو۔۔۔"
وہ رسانیت سے بولی تو التمش نے حیرت سے اسے دیکھا۔۔ وہ کتنی آسانی سے اتنی بڑی بات کہہ گئی تھی۔۔

"آ۔۔ آپ پاگل ہوگئی ہیں کیا۔۔؟ "
وہ حیرت زدہ سا بولا۔۔ اتنی اچھی پوسٹ کی جاب والی اتنی خوبصورت اور امیر خاندان کی لڑکی اس معمولی سے نیوز اینکر سے شادی کرنے کی بات کر رہی تھی۔۔۔ وہ تو کئی لمحے اپنی حیرت سے ہی باہر نا نکل سکا۔۔ اس کی جان خطرے میں تھی اور اسے اپنی شادی کی سوجھ رہی تھی۔۔

"میں پاگل نہیں ہوں۔۔ مجھے تمہاری ضرورت ہے۔۔ تم جانتے ہو ازمیر شاہ کے بارے میں نیوز دے کر میں نے کتنی بڑی غلطی کردی اور اب وہ انسان میری جان کو آ گیا ہے۔۔ ایسے میں تم ہی میری حفاظت کر سکتے ہو۔۔ وہ جو دھمکی مجھے دے کر گیا ہے میں تمہیں بتا نہیں سکتی مگر تم اس کا اندازہ کر سکتے ہو۔۔۔ ایسے میں میرا اکیلا ہونا ٹھیک نہیں ہے۔۔"
وہ سنجیدگی سے بولی۔۔ یہی حل اسے سب سے مناسب لگا تھا۔۔ دادو اس کو اکیلا چھوڑ کر کبھی امریکہ نا جاتیں جبکہ ان کا یہاں رہنا بھی ٹھیک نہیں تھا۔۔ وہ در حقیقت فاریہ خود بھی ڈر گئی تھی ازمیر کچھ بھی کر سکتا تھا۔۔ وہ رسک نہیں لینا چاہتی تھی۔۔

"میں یہ شادی نہیں کر سکتا اور نا ہی آپ کی حفاظت کر سکتا ہوں۔۔ برائے مہربانی آپ کسی قابل بندے کی تلاش کریں۔۔۔ مدد کی پیشکش کی ہے میں نے اس کا مطلب یہ نہیں کہ شادی ہی کر لی جائے۔۔ مدد کے اور بھی بہت سے طریقے ہوتے ہیں۔۔"
وہ بھی جواب میں سنجیدگی سے بولا تھا۔۔ اتنی سمجھدار لڑکی سے وہ اتنی بیوقوفانہ بات کی توقع نہیں رکھتا تھا۔۔

"دیکھو التمش۔۔ تمہاری قابلیت کو مجھ سے بہتر اور کوئی نہیں جان سکتا۔۔ تم نے میرے انڈر کام کیا ہے اور باقی سب ورکرز سے بہترین کام ہوتا ہے تمہارا۔۔ اور میں یہ بھی جانتی ہوں کہ تم سی ایس ایس کی تیاری بھی کر رہے ہو۔۔ میری نظر میں تم سے قابل انسان اور کوئی نہیں ہے۔۔۔ اور سب سے بڑی بات یہ کے تمہاری وجہ سے ہی میں اس مصیبت میں پھنسی ہوں۔۔ نا تم اس دن مجھے ڈیفینڈ کرتے نا ہی مجھ میں اپنے موقف پر ڈتے رہنے کا حوصلہ آتا۔۔ تم اس سب میں برابر کے شریک ہو۔۔"
وہ التمش کو اچھے سے جانتی تھی۔۔۔ اس لیے سارا ملبہ اس پر ڈال دیا۔۔

YAAR E MAN❤ (On Hold)Where stories live. Discover now