Episode 5

997 82 51
                                    

وہ آہستگی سے اپنے کمرے کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا۔۔ دھڑکنیں نجانے کیوں بے ترتیب ہو رہی تھیں۔۔ کمرے میں داخل ہوتے ہی اس کی نظر سامنے صوفے پر بیٹھی فاریہ پر پڑی جو کہ آرام دہ لباس پہن کر بہت آرام سے صوفے پر براجمان تھی۔۔

"تمہاری فیملی بہت اچھی ہے۔۔ کافی ملنسار لوگ ہیں سب۔ تم کیوں اتنے سڑھے ہوئے ہو پھر۔۔؟ "
بہت آرام سے ٹانگ پر ٹانگ چڑھائے وہ التمش کو دیکھتے ہوئے پوچھ رہی تھی۔۔

"میں بچپن سے ہی ایسا ہوں۔۔ "
وہ سنجیدگی سے بولا۔۔

"ہم وہ تو تمہیں دیکھ کر اندازہ ہوگیا تھا مجھے۔۔ "
وہ اپنے اطراف میں نظر دوڑاتی ہوئی بولی۔۔ التمش کے کمرے میں کچھ خاص سامان نہیں تھا ۔۔ بس ایک بیڈ لگا تھا دیوار پر قد آور آئینہ بیڈ کے بالکل سامنے ایک ٹو سیٹر اور کمرے کے کونے میں سٹڈی ٹیبل رکھی ہوئی تھی ۔۔۔ سب ہی چیزیں بہت عام سی تھیں لیکن آج اس کمرے کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔۔ جا بجا لگے دیے اور سرخ گلاب کی پتیاں کمرے میں پھیلی ہوئی تھیں مگر کمرے میں موجود دونوں فریقین کسی بھی جذبات سے عاری تھے کہ وہ ان باتوں کو محسوس کر سکتے۔۔

"دیکھیں فاریہ۔۔ میں آج ہی کچھ باتیں آپ سے کلیئر کر لینا چاہتا ہوں۔۔ "
کپڑے تبدیل کرنے کے بعد التمش اپنا گلہ کنکھار کر فاریہ کو متوجہ کرتا ہوا بولا جو بیڈ پر نیم دراز ہو چکی تھی۔۔ التمش کی آواز پر اٹھ بیٹھی۔۔

"بولو۔۔"
وہ اٹھ کر بیٹھ گئی۔۔ سیاہ رنگ کے ٹراؤزر شرٹ میں بالوں کی اونچی پونی کیے وہ عام سے حلیے میں بھی بہت خاص لگ رہی تھی ۔۔

"اب جب آپ میرے نکاح میں آ گئی ہیں تو میں چاہتا ہوں کہ کچھ باتیں زہن نشین کر لیں۔۔ میں عام سا انسان ہوں مناسب طبقے کا۔۔ یہ بات میں آپ کو پہلے بھی بتا چکا ہوں اور اب بھی بتا رہا ہوں کہ شاید آپ کی خواہشات آپ کی امیدیں پر پورا نا اتر سکوں میں ۔۔۔ "
وہ بیڈ کے پاس کھڑا سر جھکائے کہہ رہا تھا۔۔

"یہ بات تم مجھے دو دن میں ہزار دفعہ بتا چکے ہو۔۔ "
وہ اکتا کر بولی۔۔

"آپ کو یہاں رہنے کے لیے اپنے مزاج میں تھوڑی سی تبدیلی کرنی ہوگی۔۔ میں نہیں چاہتا کہ ہمارے درمیان جو بھی بات ہوئی ہے یا جو بھی اس رشتے کی وجہ ہے وہ کسی اور کو پتا لگے۔۔ میرے گھر والوں کے سامنے آپ کو اس چیز کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔۔ ہاں کمرے کی چار دیواری میں آپ جو چاہیں کریں اس پر مجھے کسی بات کا اختلاف نہیں ہے۔۔ "
وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا۔۔

"اور کوئی حکم۔۔؟ "
فاریہ طنزیہ لہجے میں بولی۔۔

"اور میں کوشش کروں گا جلد از جلد آپ کو اس مشکل سے نکالنے کی۔۔ "
وہ ہنوز سر جھکائے ہوئے تھا۔۔

"جی مہربانی آپ کی۔۔۔"
وہ اس کے جھکے ہوئے سر کو دیکھ کر بولی۔۔

"اور ایک اور بات۔۔ جب تک آپ میرے نکاح میں ہیں میں اس بات کی اجازت نہیں دوں گا آپ کو کہ آپ نوکری کریں۔۔ میں جانتا ہوں آپ کو اپنے پیشن سے کتنی محبت ہے مگر میں اس بات کی اجازت نہیں دوں گا کہ آپ کہیں بھی نوکری کریں۔۔ "
وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا۔۔

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Jul 22, 2021 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

YAAR E MAN❤ (On Hold)Where stories live. Discover now